the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے


(ایجنسیز)
سعودی عرب کی وزارت انصاف نے ایسی خواتین سے متعلق دس کیسز کا انکشاف کیا ہے جس میں بعض خواتین کی جگہ جعلی طور پر دوسری خواتین عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہیں۔ وزارت انصاف کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دوسری خواتین کی جگہ پیشی کے واقعات زیادہ تر فیملی کیسز میں سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ بعض مردوں نے اپنی بیگمات کی جگہ دوسری خواتین کو عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔ تاکہ اپنی بیگمات کی طرف سے دائر کردہ مقدمات واپس لینے کے لیے عدالتوں سے استدعا کر سکیں۔ بعض مقدمات میں خاندان کی دوسری خواتین کی جانب سے دائر کردہ مقدمات میں بھی مردوں نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات جدہ ، ریاض اور مکہ میں سامنے آئے ہیں۔ یہ انکشافات خواتین کی طرف سے لائی گئی ان شکایات کی بنیاد پر ہوئے ہیں جن میں متاثرہ خواتین نے عدالتوں کے سامنے موقف پیش کیا کہ ان کے شوہروں کے خلاف دائر کردہ مقدمات بلا جواز طور پر واپس لے لیے گئے، حالانکہ وہ خواتین یہ مقدمات جاری رکھنا چاہتی



تھیں۔

ان شکایات پر وزارت انصاف نے تحقیقات کرائیں تو اصل کہانی سامنے آگئی۔ مقدمات واپس لینے کے لیے عدالتوں میں پیش ہونے والی خواتین اصلی خواتین نہ تھیں بلکہ شوہروں کی طرف سے کیا گیا جعلی بندوبست تھا۔

ایک وکیل خالد سعید الشاہرانی نے اس بارے میں بتایا ''بعض مرد حضرات نے اپنی بیگات کی طرف سے طلاق کیلیے دائر مقدمات سے نجات کیلیے اپنی رشتہ دار خواتین سے درخواست کی کہ وہ عدالت میں ان کی بیگمات کے طور پر پیش ہوں اور طلاق کا دعوی واپس لینے کا کہہ دیں۔ خالد سعید نے کہا اگر اس جرم میں ملوث افراد پکڑے گئے تو جعلی اہلیہ کے طور پر پیش ہونے والی خواتین کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمات بن سکیں گے۔ انہوں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ'' عدالتوں میں خواتین کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات لینے کا منصوبہ تیز کیا جائے۔ خالد سعید الشاہرانی کے بقول بعض مردوں نے اپنی بہنوں کو اپنی بیگمات کی جگہ عدالتوں میں پیش کر کے اپنے خلاف مقدمات ختم کرانے کی کوشش کی۔ تاہم بعض مقدمات میں یہ جعلسازی کا پتہ موقع پر ہی چل گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.